مزید خبریں

جدہ:ابوفرحان صدیقی سےمجلس محصورین کےوفد کی ملاقات واظہارتعزیت

جدہ میں مجلسِ محصورین پاکستان (پی آر سی) کے ایک وفد نے جس میں انجینئرسید نصیر احمد، انجینئر سید اسلم تنویر، انجینئرخالد جاوید، انجینئر قاری محمد آصف، سید اعجازحسن اورسید مسرت خلیل شامل تھے نےابو فرحان صدیقی سے ملاقات کی اوران سے ان کے چھوٹے بھائیوں عرفان صدیقی اوربرہان صدیقی کے انتقال پردلی افسوس اورتعزیت کااظہارکیا۔ اس موقع پرقاری محمد آصف نے پی آرسی کنوینر سید احسان الحق اورانکے تمام رفقاء کی جانب سے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور سب متعلقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔
عرفان صدیقی اوربرہان صدیقی جو کئی برس سعودی عرب میں خدمات سر انجام دیکر پاکستان واپس لوٹے تھے کا گذشتہ دنوں کراچی میں مختصرعلالت کے بعد یکے بعد دیگے انتقال ہوگیا تھا۔ ابو فرحان صدیقی جدہ میں مسلم ویلفیئراینڈ ڈویلیپمنٹ آرگنائزیش (ایم ڈیبلیو اینڈ ڈی او) کےنگراں تھے۔ پاکستان سے عمرہ اور زیارت مسجدِ نبوی الشریف کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب آئے ہوئے تھے۔