مزید خبریں

پاکستان سے موٹرسائیکل سواروں کا گروپ 16 دن بعد ریاض پہنچ گیا

پاکستان سے موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی سعادت کے لیے 16 دن بعد سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گیا ۔ ریاض پہنچنے پرسفارت خانہ پاکستان کی جانب سے شاندار انداز استقبال کیا گیا۔ سفارت خانہ پاکستان میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا اوراعزازی شیلڈ دی گئی ۔ پچیس موٹرسائیکل سواروں کا گروپ 6 ممالک سے گزرتا ہوا پہلے مرحلے میں سعودی دارالحکومت ریاض پہنچا ہے۔
بائیکرز کا قافلہ پاکستان سے ایران، عراق، کویت، اردن اور یو اے ای سے گزرتا ہوا سعودی عرب پہنچا ہے ۔بائیکرز 14 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کرکے ریاض پہنچے ہیں۔ دوران سفر بائیکرز نے پاکستان کی طرف امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام لیکر آئے ہیں۔
اس اہم سفر پر روانہ ہونے والے بائیکرز کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی قسمتی ہے کہ ایک مقدس سفر پر با خیریت سعودی عرب ریاض پہنچنے ہیں اور ان کے لیے ایک یادگار سفر ہے۔موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کے لئے آج ریاض سے مکہ روانہ ہو گا جہاں عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے ۔