مزید خبریں

ملک راشد پرویزسے وفد کی ملاقات

ملک راشد پرویز اعوان نے پاکستان کے ساتھ خصوصی محبت اور تعاون پرخادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اورعمر دارزی کیلئے دعا کی۔ یہ بات انھوں نےریاض میں پاکستانی صحافیوں کی مقبول تنظیم پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے وفد سے ملاقات میں کہی ۔ انھوں نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی پوری ٹیم نے ہمیشہ عزت، پیاراورمحبتوں سے نوازا ہے، جس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ وفد میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی چئیرمین عابد شمعون چاند، چیف کوآرڈینیٹر زاہد شریف، انفارمیشن سیکرٹری پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم ملک عرفان علی، ملک مکرم نصیر اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے ریاض ایئرپورٹ پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئےجس پر ملک راشد پرویز اعوان نے وفد تمام ممبران کا شکریہ ادا اور کہا کہ دیار غیر میں ہر پاکستانی ملک کے سفیر جیسی اہمیت رکھتا ہے لہذا وہ اپنے اعلی اخلاق و کردار کے ذریعے یہاں کے معاشرے میں نہ صرف اپنی پہچان بنائیں بلکہ ملک کیلئے بھی فخر کا باعث ہوں اور زرمبادلہ بھجوا کر پاکستان کی معیشت کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں پاکستان سے باہر آکر اپنے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کوئی ایسا کام نا کیا جائے جو ملک کی بد نامی کا باعث بنے۔ ملک راشد پرویز اعوان پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب مجلس عاملہ کے سینئیر ممبر اور الریاض کی معروف سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیت ہیں۔