مزید خبریں

معروف اینکرپرسن فرح زاہد کا نورالحسن کےاعزازمیں ڈنر

ریاض میں مقیم معروف پاکستانی سوشل میڈیا سٹار اینکر پرسن فرح زاہد نے صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب چوہدری نورالحسن گجر کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا ۔ریاض کے مقامی ہوٹل میں معروف ٹک ٹاک سوشل میڈیا سٹار فرح زاہد کی جانب سے صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب چوہدری نورالحسن گجر کے اعزاز میں دئیے گیے ڈنر کی صدرات انکے شوہر زاہد نے جبکہ صدر پاکستانی ایگزیکٹو فورم منیر احمد شاد اور معروف صحافی جانزیب امجد بھی بطور اعزازی مہمان ڈنر میں شریکِ ہوئے ڈنر کے دوران فراح زاہد نے ،نورالحسن گجر کو ریاض آمد پر ویلکم کرتے ہوئے انکی صحافتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور سوشل میڈیا سے متعلق حالات حاضرہ سے آگاہ اور تبادلہ خیال کیاجس پر نورالحسن گجر نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہیں کہا کے جسطرح ریاض آ کر عزت ملی میں سب کا مشکور ہوں دیار غیر میں پاکستانی الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا یا سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے جو بھی صحافی ہیں سب اپنا قیمتی وقت نکال کر نہ صرف کیمونٹی کی آواز بنتے ہیں بلکہ پاک سعودی کاروباری تعلقات اور دوستی کو بڑھانے میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں بطور خاتون فراح زاہد کو سوشل میڈیا پر پاکستانی مصنوعات کے فروغ اور پاک سعودی دوستی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کیمونٹی کو حالات سے آگاہ رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے امید ظاہر کرتا ہوں فراح سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے زریعہ دیار غیر میں نہ صرف اپنا نام بلکہ اپنے ملک کا بھی نام روشن کریں گی اور پاک سعودی تعلقات اور دوستی کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی ۔