مزید خبریں

رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 3 سگے بھائیوں کا قاتل گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرزاورپولیس نے شہر میںکی گئی کارروائیوں کے دوران تین سگے بھائیوں کے قاتل سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس نے مبینہ مقابلوں کے 6ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مچھر کالونی میں چھاپا مار کارروائی کے دوران تین بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم اسد اللہ افغانی کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرر کے مطابق 10 دسمبر 2022ء کو نیو کراچی گبول ٹاؤن ندی کے علاقے میں 3 بھائیوں 24 سالہ نذر محمد ، 26سالہ خیال محمد اور 25 سالہ سید محمدکو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے گودام چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی ملزم حالت میں گرفتار کرلیاتاہم اس کے 2ساتھی فرار ہوگئے ،مقابلے کے دوران پولیس کانسٹیبل حمزہ بھی زخمی ہوا ۔ نارتھ ناظم آباد پولیس نے بلاک جے میں چاند پلازا کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔گلستان جوہربلاک19 سلطان مسجد کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 2پستول،ایک مسروقہ پستول، شہری سے چھینی گئی رقم اور موبائل فون برآمد ہوا۔