مزید خبریں

انڈس موٹرز کا دو ہفتوں کے لیے پلانٹ بند کرنے کا اعلان

کراچی (این این آئی) ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹرز کمپنی نے اپنا پلانٹ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انڈس موٹرز کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی اطلاع کے مطابق انڈس موٹرز اور اس کے وینڈرز یکم فروری سے 14 فروری تک پیداوار بند رکھیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے انڈس موٹرز کمپنی 15 فروری سے سنگل شفٹ میں پیداوار کا آغاز کرے گی۔