مزید خبریں

ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو جلا دیا گیا

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے پر مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو جلادیا گیا۔پولیس کے مطابق 35 سالہ شہزاد سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیرِ علاج ہے۔اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز شیر شاہ پر رینجرز اہلکاروں کے پاس ایک شخص زخمی حالت میں پہنچا جس نے دعویٰ کیا کہ اسے ڈکیتی مزاحمت پر پیٹرول چھڑک کر جلایا گیا ہے۔