مزید خبریں

کیماڑی میں ایک اور بچہ جاں بحق، ہلاکتیں 19ہو گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کیماڑی ٹائون کے علی محمد گوٹھ میں ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ بچے کے انتقال کے بعد علی محمد گوٹھ میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کی شناخت 3سالہ عبدالحلیم کے نام سے ہوئی ہے۔علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بچہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِعلاج تھا، جو دھوئیں سے متاثر تھا۔