مزید خبریں

پشاور میں ہونیوالا دھماکا سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے، نواز گجر

کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن پی ایس 105 کے سینئر رہنما نواز گجر نے کہا کہ پشاور میں ہونے والا دھماکاایک مخصوص اور سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے،ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن کو برداشت نہیں کرسکتے، اگر صحیح سمت حملہ آوروں کی تفتیش کی جائے تو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا راستہ روکنا اور ان کی سازشوں کا قلع قمع کرنا ممکن ہے،اچانک ملک میں دہشت گردی کی لہر کا دوڑنا قابل افسوس ہے،ریاستی ادارے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کرکے دہشت گردوں کو قوم کے سامنے لائیں ، پاکستان اس وقت بڑی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔