مزید خبریں

ـ24 گھنٹے میں 142 وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء اور گاڑیوں سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میںڈکیتی،رہزنی اوراسٹریٹ کرائم کی 142وارداتوں میں دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 83گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری یا چھین لی گئیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو کی جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں142 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں59موبائل/نقدی چھیننے، 6کارچوری ،12موٹرسائیکل چھیننے اور65 چوری کی وارداتیں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 3مقابلے ہوئے جس میں 2جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ12 اسٹریٹ کرمنلز /چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر158ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔جن میں 25 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،6 کارلفٹرز، ایک قاتل،ایک بھتا خور، 24 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،20 منشیات فروش / سپلائر جبکہ81 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔