مزید خبریں

بنگلادیش کے لیے4.7بلین امریکی ڈالرقرض منظور

 

ڈھاکا (اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے بنگلا دیش کے لیے 4.7 بلین امریکی ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بنگلا دیش کو توسیعی کریڈٹ سہولت (ای سی ایف) اور توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف ) کے معاہدوں کے ساتھ ساتھ 1.4 بلین ڈالر کی لچک اور پائیداری کی سہولت (آر ایس ایف)کے تحت 3.3 بلین امریکی ڈالر کی منظوری دی ہے۔آئی ایم ایف نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک پریس ریلیز میں کہا کہ 42 ماہ کا پروگرام میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے، کمزوروں کی حفاظت اور شمولیت اور سبز ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔بنگلا دیش ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے نئے بنائے گئے آر ایس ایف کے تحت قرضہ حاصل کیا۔