مزید خبریں

پیٹرول مہنگا کرنے سے مہنگا ئی کا طوفان آجائے گا ،صابر قائمخانی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگا ئی کا طوفان آجائے گا ۔ حق پر ست اراکین قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی ، صلاح الدین نے پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا اور غریب عوام مزدورطبقہ اور سفید پوش طبقہ پہلے ہی اپنے روز مرہ کے مسائل سے کسمپرسی کی حالت میں نمرد آزما تھا اب روڈ پر آجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں تاجروں اور دکاندار حضرات اپنی من مانی مصنوعی مہنگا ئی کرنے میں مصروف عمل ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کا وجود شہر میں نظر نہیں آتا دودھ ، گوشت و دیگر روز مرہ کی اشیاء دکاندار اپنے نرخوں پر فروخت کرر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے اور شہر حیدرآباد میں پرائس کنٹرول کمیٹی و فوڈ اتھارٹی کو فعال کیا جائے ۔