مزید خبریں

دشمنوں نے پاکستان کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے،ظفر صدیقی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم (پاکستان) حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین کمیٹی نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دوران نماز خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی شدید زخمی ہوئے ہیں ،یہ دھماکے پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور
اس وقت پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے غیر ملکی دشمنوں نے پاکستان کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے لیکن ہم اپنے اتحاد سے دشمن کی یہ سازش ناکام بنا دینگے ،ہم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر شرپسند عناصر کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے، پاکستان تین عشروں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور پاکستان کے فوجی جوانوں و عوام نے اس جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ہیں۔