مزید خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی(نمائندہ جسارت)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کاموقف ہے کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35’35 روپے اضافہ کردیا، لائٹ ڈیزل
اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 18’18 روپے اضافہ کردیا ہے، حکومت کی جانب سے عوام پر بوجھ ڈالنے کا نوٹس لیا جائے، پاکستانی عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے پسے ہوئے ہیں، 2 صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کردی گئی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے 33 ممبران کے استعفے منظور کرلیے گئے ہیں، آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پورا کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری پارلیمنٹ سے لینے کی ہدایت کی جائے اور پرانی قیمتیں بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔