مزید خبریں

عوامی مشکلات دور کرنے کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، شازیہ مری

کراچی(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور حکومت خصوصاً کم اور متوسط آمدنی والے طبقوں کو موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلیے مختلف اقدامات اٹھا جارہی ہے۔ گزشتہ روز سندھ گورنمنٹ اسپتال شاہ فیصل کالونی میں ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کے تحت بینظیر نشوونما سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بچوں کی بڑی تعداد کو غذائیت کی کمی اور اسٹنٹنگ کے مسئلے کا سامنا ہے۔ بی آئی ایس پی نے یہ پروگرام ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے شروع کیا ہے، جس کے تحت ملک کے 119 اضلاع میں 364 نشوونما مراکز کھولے جائیں گے جہاں BISP کے ساتھ رجسٹرڈ حاملہ خواتین کو غذائیت سے بھرپور فوڈ سپلی منٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
شازیہ مری