مزید خبریں

سکھر ،سوشل میڈیاپر بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرگ،ایس ایس پی کا نوٹس

سکھر( نمائندہ جسارت)سوشل میڈیا پر بچے پر سر عام تشدد کی وائرل وڈیو پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے نوٹس لے لیا، ایس ایچ او صالح پٹ کی بروقت کارروائی ملزمان گرفتار مقدمہ درج ، ترجمان پولیس کے مطابق صالح پٹ کے نواحی علاقے میں ملزمان کا بچے کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا ،اور وڈیوز بنائی ،تشدد کی وائرل وڈیو کا ایس ایس پی سکھر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ۔