مزید خبریں

خیرپور،پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

خیرپور(جسارت نیوز ) خیرپور کے قریب رانی پور تھانے کی حدود میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ کے نتیجے میں پولیس نیایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے جسکی شناخت محسن جتوئی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور میرروحل کھوسو نے بتایاکہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کچھ ڈاکوکسی واردات کی نیت سے کھڑے ہیں اس اطلاع پر پولیس نے علاقے کاگھیراو کیااورایک مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ہے۔