مزید خبریں

کوئٹہ، اوستہ محمد میں زمینی تنازعے پر فائرنگ 4 افراد جاں بحق

 

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلو چستان کے علاقے اوستہ محمد میںفا ئرنگ کے واقعہ ں4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں۔ مقتولین اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے قریب تحصیل گڑھی خیرو کے نواحی گاؤں چھٹل آباد میں اراضی کے تنا زعہ پر تھہیم برادری کے افراد نے فا ئرنگ کر کے ببر برادری کے 4 افراد کو قتل کر دیا فا ئرنگ کے واقعہ میں 3افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا ہے۔ مقتولین کی نعشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال گڑھی خیرو منتقل کردیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ضلع دکی کے کوئلہ کان میں ٹرالی سے گر کر ایک کان کن جان بحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق واقعہ دکی کے مقامی کوئلہ کان میں پیش آیا ہے جہاں دوران کانکنی ٹرالی سے گر کر ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔ نعش دکی کے سرکاری اسپتال منتقل کردی جہاں متوفی کی شناخت محمد عارف ولد محمد صدیق کے نام سے ہوئی ۔جو دکی کا رہائشی بتایا گیا ہے۔اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔بلوچستان کے ضلع دکی میں بچہ خسرے کی وجہ سے جاںبحق ہو گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق دکی کے علاقے کلی شرنگ ناصر میں خسرے کی وباسے دو سالہ بچہ بلال ولد کمال خان قوم ناصر چل بسا ہے ۔رواں سال دکی میں خسرے سے جاںبحق ہونے والے بچوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔