مزید خبریں

سجاول :دارالفیوض ال قاسمیہ میں دستار بندی کی تقریب

سجاول (نمائندہ جسارت) قدیمی مدرسہ دارالفیوض ال قاسمیہ میں علماء اور حافظ قرآن کی سالانہ دستار بندی کی بابرکت اور پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دُعائیں مانگی گئیں، تقریب میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔ سالانہ تقریب میں سندھ بھر سے آئے علماء کرام، حفاظ اور سیکڑوں افراد شریک ہوئے جبکہ رواں سال مدرسہ دارالفیوض القاسمیہ سے 40 علماء کرام کو درس نظامی کی تعلیم مکمل کرنے پر دستار پہنائی گئی اور 20 سے زائد حفاظ کرام کو قرآن پاک حفظ کرنے پر دستار پہنائی گئی۔جبکہ تقریب میں حدیث کے کتاب بخاری شریف کا آخری سبق مدرسہ دارالفیوض القاسمیہ کے شیخ الحدیث مولوی محمد صالح الحداد صاحب نے پڑھایا جبکہ شیخ الحدیث مولوی محمد صالح الحداد نے حدیث کا درس شروع ہونے سے قبل حاضرین مجلس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐکی احادیث کے سب سے صحیح کتاب بخاری شریف کا درجہ قرآن شریف کے بعد سب سے پہلے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بخاری شریف کے ختم کی تقریب ہے اس لیے اپنے وطن پاکستان کی حفاظت، مسلمانوں کی مدد اور نصرت کے ساتھ اپنے لیے بھی دُعائیں مانگی جائیں تو وہ انشاء اللہ قبول ہوں گی۔