سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر سے وابستگی رکھنے والے سکھرین کی باہمی نشست اجلاس، سکھر کے معروف سیاسی رہنماء شوکت علی بلوچ کی رہائشگاہ پر منعقدہ نشست میں سکھر کو آپریٹیو سوسائٹی یونین کے بانی صدیق پیامی ، ممتاز سینئر صحافی خواجہ جاویداور معروف قانون دان غلام علی رضاء بلوچ ، شوکت علی بلوچ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی معاشی صورتحال و مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا ، ملاقات میں رابطو ں کو مزید مستحکم اور بڑھانے اور مستقبل میں اس طرح کی مذید نشستیں جاری رکھی جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔