مزید خبریں

حیدرآباد :سانگھڑ کے نظامانی محلے کے مکینوںکا احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سانگھڑ کے نظامانی محلے کے مکینوں، خواتین اور مردوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر خیر محمد خاصخیلی، غلام حسین، رسول بخش خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ ان کے پلاٹ پر افراد قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ 18 سال سے مذکورہ پلاٹ ہمارے پاس اور اس پر دکانیں تعمیر کرچکے ہیں۔ ایک دکان ہے لیکن گزشتہ کئی سال سے بااثر شاہد نظامانی اور حکیم عرف قلعہ اس پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے مالی خطرہ ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ بااثر قابضین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔