مزید خبریں

حیدرآباد،بھائی خان ویلفئیر کے تحت مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیک کام کرنے کا مقصد اللہ تعالی کو راضی کرنا ہے بھائی خان ویلفیئر جو کام کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار یوسی 32 کے نومنتخب یوسی چیئرمین اظہر شیخ نے بھائی خان ویلفیئر کی جانب سے روزگار اسکیم کے تحت مستحق خواتین میں سلائی مشین کی تقسیم کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں یو سی وائس چیئرمین عدنان دیسوالی، کونسلر دانش جعفری،بھائی خان ویلفیئر کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال قریشی، صدر عبداللطیف شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں، سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان، نائب صدر اول شاہد راجپوت، نائب صدر دوئم ہارون بھائی، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام حیدر، کوآرڈینیٹر انیق راجپوت، چیف آرگنائزر محمد حنیف شیخ،شعبہ خواتین کی انچارج صائقہ قاضی، تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو، وائس چیئرمین اکرم شاہ،تنظیم خادم انسانیت کے چیئرمین سجاد احمد، حیدرآباد سماجی اتحاد کے سرپرست اعلیٰ نعیم شیخ، سلاوٹ ویلفیئر کے صدر حاجی کوثر سلاوٹ،ڈاکٹر خالد آرائیں،ڈاکٹر محمد شفیع شیخ، عبدالوہاب قریشی، اے ڈی پیرزادہ ایچ ڈبلیو بی کے جنرل سیکرٹری فرحت عباس، سہیل خان، فوزیہ، عینی، رانی راشد و دیگر بھی موجود تھے۔ اظہر شیخ نے کہا کہ بے روزگار ی کے خاتمے کے لیے مستحق خواتین میں سلائی مشین کی تقسیم بھائی خان ویلفیئر کا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ہمارا تعاون بھائی خان ویلفیئر کے ساتھ رہے گا۔اس موقع پر وائس چیئرمین عدنان دیسوالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی خان ویلفیئر واحد جماعت ہے جس کے فلاح و بہبود کے کام سب کو نظر آرہا ہے اور اس سے ہزاروں افراد استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ ویلفیئر کے سرپرست اعلی حاجی محمد اقبال قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی خان ویلفیئر روزگار اسکیم کا مقصد مستحق لوگوں کو چھوٹے موٹے روزگار فراہم کرنا ہے تاکہ یہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں اور دوسروں کی مدد کرنے کے قابل بن جائیں۔انہوں نے کہا کے بھائی خان ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں کی کاوشوں کی میں تعریف کرتا ہوں جو رات دن لوگوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں لگے ہیں۔