مزید خبریں

عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) بینکنگ کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت منگل کو ہوگی، عمران خان نے سماعت کیلیے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔پیر کو درخواست وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے دائر کی جس میں کہاگیاکہ عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کی اجازت دے، درخواست کے ہمراہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں منسلک کی گئی ہے،بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں کیس منگل کو سماعت کیلیے مقرر ہے۔