مزید خبریں

پیٹرول مہنگا کر کے ہر چیز کی قیمت کو آگ لگادی گئی،عقیل احمد خان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادعقیل احمد خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانا انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے آئی ایم ایف اور مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے۔ حکمران اپنے اخراجات تو کم نہیں کرتے،عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول مزید مہنگا کیا گیا، مہنگا پٹرول خریدنا عوام کیلیے مشکل ہے، اتحادی حکومت نے بھی عوام کو رتی برابر ریلیف نہیں دیا۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن حکومت پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کر کے مہنگائی کی ماری عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، ہر چیز کی قیمت کو آگ لگا دی گئی ہے، اتحادی حکومت نے غریب عوام پر ظلم کی تمام حدیں عبور کردیں،
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں۔حکومت کی غریب کش پالیسی جبر اور ناانصافی کی انتہا ہے، آئی ایم ایف کے احکامات پر عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگا،حکمران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے،عوام جنہیں دووقت کی روٹی آسانی سے دستیاب نہیں ہے ،مہنگائی کابارمزیدبڑھے گاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے سے غریب اورتنخواہ دار طبقہ شدیدمتاثر ہوتاہے ،حکومت کی دیکھادیکھی منافع خورمافیابھی دھڑلے سے اشیائے روزمرہ اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیتی ہیں ۔انھوںنے مزید کہا کہ حکمران پیٹرول اوراشیائوں کی قیمتوں میںدن رات اضافہ کرکے عوام کااستحصال کررہے ہیں، جماعت اسلامی حکومتی ظالمانہ اقدامات کے خلا ف پھر پور احتجاج کرے گی، عوام ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔