مزید خبریں

آزاد کشمیر:بلدیاتی انتخابات کے لیے پی پی اور ن لیگ متحد

مظفر آباد (آن لائن) آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اتحاد کر لیا جس کے لیے دونوں پارٹیوں کے درمیان معاہدہ بھی طے پا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سابق وزراء بیرسٹر افتخار گیلانی، ڈاکٹر مصطفی بشیر جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے جاوید ایوب اور بازل نقوی نے معاہدے پر دستخط کیے، مجوزہ معاہدہ چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور لیبر کونسلر کے امیدواروں کے لیے کیا گیا ہے۔معاہدے کے مطابق مظفر آباد میں چیئرمین ضلع کونسل کے لیے پیپلز پارٹی کا امیدوار ہوگا جبکہ وائس چیئرمین مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، ڈسٹرکٹ مظفر آباد میں کسان کونسلر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ معاہدے کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے لیے میئر مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، پیپلز پارٹی ڈپٹی میئر کے لیے امیدوار دے گی، لیبر کونسلر کے لیے مسلم لیگ (ن) اپنا امید وار نامزد کرے گی۔