مزید خبریں

منی لانڈرنگ کیس، ملزم طاہر نقوی کی عبوری ضمانت منظور

لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر اہل خانہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم کے کیس کی سماعت میں ملزم سید محمد طاہر نقوی کی 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ملزم سید محمد طاہر نقوی کی عبوری ضمانت 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے کے عوض منظور کی۔ گزشتہ روز ملزم سید محمد طاہر نقوی ضمانت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے سید محمد طاہر نقوی منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے شریک ملزم ہیں ملزم سید محمد طاہر نقوی نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔