مزید خبریں

پشاور دھماکا افسوسناک‘فوری تحقیقات کی جائیں‘ عطیہ نثار

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار نے پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر قطعی طور پر وطن عزیز کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔عطیہ نثار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس افسوس ناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمے دار عناصر کو جلد سامنے لاکر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔اس سانحے پر ڈپٹی سیکرٹریز آمنہ عثمان،ڈاکٹر حمیرا طارق،ثمینہ سعید، بشریٰ صادقہ،رعنا فضل،سکینہ شاہد،عنایت جدون، معتمدہ تسنیم معظم، نائب متعمدہ صائمہ افتخار،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر اور سیکرٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔