مزید خبریں

بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، اعظم خان

 

پشاور (آن لائن) نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پولیس لائنز پشاور میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ اور وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس دلخراش واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں نگراں وزیر اعلیٰ نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔