مزید خبریں

عمران کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ عمران خان کا حلقہ میانوالی کا ہے، دائرہ اختیار لاہور ہائیکورٹ بنتا تھا، آپ نے ایک ہی حکم کو2 ہائیکورٹس میں کیوں چیلنج کیا۔ جسٹس شاہد بلال احسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جواد حسن ، جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شہرام سرور چودھری شامل تھے ۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔