لاہور (آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی۔ شہباز گل کے وکیل کی طرف سے جواب داخل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آئندہ سماعت پر عدالت فیصلہ سنائے گی کہ یہ دعویٰ چل سکتا ہے یا نہیں۔ عدالت میں شاہد قاقان عباسی کی طرف سے مون کھوکھر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت میں خاقان عباسی نے شہباز گل کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔