مزید خبریں

عراق سے شام جانے والوں ٹرکوں پر نامعلوم طیاروں کی بمباری

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق سے شام میں داخل ہونے والے ٹرکوں کے قافلے پر نامعلوم طیاروں نے بمباری کردی،جس کے نتیجے میں 6ٹرک تباہ ہوگئے۔ عراقی میڈیا کے مطابق عراقی صوبے الانبار کے شہر القائم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ عراقی حکام نے واقعے میں کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔