مزید خبریں

ایرانی تنصیب پر ڈرون حملے اسرائیل نے کیے ‘ وال اسٹریٹ جرنل

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی تنصیب پر ڈرون حملے میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ اخبار نے امریکی عہدیدار کا نام نہ بتاتے ہوئے خبر میں لکھا کہ ایرانی شہر اصفہان میں واقع ایرانی خلائی تحقیقاتی مرکز کے قریب اسلحہ کے گودام پر ڈرون حملہ اسرائیل نے کیا تھا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے دھمکی دی ہے کہ ایران کوجوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے واشنگٹن کے پاس تمام آپشن موجود ہیں۔