مزید خبریں

روسی صدر نے میزئل سے اڑانے کی دھمکی دی تھی‘ بورس جانسن کا انکشاف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک دستاویزی فلم میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی طویل اور حیرت انگیز گفتگومیں پیوٹن نے انہیں میزائل سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ اس دوران پیوٹن نے کہا تھا کہ ہمارے میزائل تمہیں ایک منٹ کے اندر ختم کردیں گے۔ دونوں کے در میان یہ بات چیت یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر ہوئی تھی اور روس نے نیٹو رکنیت دینے کے معامل پر برطانیہ کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔