مزید خبریں

نیشنل آئس اسپورٹس چمپئن شپ،ایس ایس یو کمانڈو ز نے تمغے جیت لیے

کراچی(اے پی پی)نیشنل آئس اسپورٹس چمپئن شپ،ایس ایس یو کمانڈو ز نے طلائی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔ ترجمان ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کی جانب سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایس یو کمانڈو مدثر علی نے گلگت بلتستان کے شہر نلتر میں منعقدہ 6 روزہ نیشنل آئس اسپورٹس چمپئن شپ میں سونے اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ کمانڈو نے فگر سکیٹنگ میں طلائی اور کرلنگ سکیٹنگ کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ چمپئن شپ میں سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، پاک آرمی اور پاک فضائیہ سمیت ملک بھر کی نامور ٹیموں نے شرکت کی۔