مزید خبریں

کورنگی نمبر ایک سرکاری اسپتال میں جعلی ترقی دینے کیخلاف رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی نمبر ایک سرکاری اسپتال میں جعلی ترقی دینے کیخلاف درخواست پر کامران خانزادہ کیخلاف انکوائری مکمل کرکے 40 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی نمبر ایک سرکاری اسپتال میں جعلی ترقی دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ 2 گریڈ سے بھرتی ہونے والا شخص جعلی طریقے سے گریڈ 14 تک پہنچ گیا۔ کامران خانزادہ کی تعیناتی اور میڈیکل جعلی ہیں۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اس شخص کی تعیناتی جعلی قرار دے چکا ہے۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ ہمیں انکوائری کے لیے 2 ماہ دیے جائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ دو ماہ کس لیے چاہییں جب بندہ ہی فیک ہے تو۔ اسپتال حکام نے کہا کہ ہمیں کامران خانزادہ سے انکوائری کرنی ہے۔