مزید خبریں

سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17کو اکائونٹس آفیسر کے پروموشن رولز سے محروم کرنا ظلم ہے‘ایپکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا شہید ساقی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالغفور عباسی جنرل سیکرٹری طاہر بنگش صدر محکمہ تعلیم اسکولز کراچی ملک خورشید احمد قادری‘ سیکرٹری تعلیمات و خواندگی اسکولز سندھ سے درخواست کی کہ سال 2019 میں اسٹنٹ تا سپرنٹنڈنٹ ترقی پانے والیسپرنٹنڈنٹ کو ابتک پوسٹنگ جاری نہ کرنا سینئر ملازمین کی بہت بڑی حق تلفی ہے اور سمجھ سے بالاتر ہے 31 جنوری کو ہونے والی ڈی پی سی اسسٹنٹ تا سپرنٹنڈنٹ نہ کی جائے عرصہ تین سال سے پوسٹنگ کے انتظار میں ملازمت سے ہی سبکدوش ہوگئے ہیں یہ سنیئر ملازمین کے ساتھ بہت ظالمانہ اقدام اور نا انصافی ہے ایپکا نے چیف سیکرٹری سندھ سے درخواست کی ہے عرصہ 4سال سے پوسٹنگ کے منتظر سپرنٹنڈنٹ کو فوری نوٹیفکیشن جاری کرایا جائے۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17 کو اکائونٹس آفیسر گریڈ کے پروموشن میں 50 فیصد شیئر منظور کیا جائے دیگر صورت میں رولز کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔