مزید خبریں

ناظم آباد میں 7سالہ بچی پانی کے ٹینک میں ڈوب گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں فائرنگ اوردوسرے حادثات واقعات میں3 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے،جاںبحق اور زخمیوں میں 2 خواتین7 سالہ بچی اور14سالہ لڑکا بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ناظم آباد پاپوش نگر کی بنگش کالونی میں7سالہ بچی عشرت دختر ساجدگھر کے پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی واقعہ کی اطلاع پرپاپوش نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی ،اے بی سینالائن میںذاتی جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 26سالہ علی نواز ولد جمیل شدید زخمی ہوگیاجس کونازک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیاواقعہ کی اطلاع پر بریگیڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جھگڑے او ر فائرنگ میں ملوث 2افراد کو حراست میں لے کران سے پوچھ گچھ شروع کردی اورنگی ٹائون سیکٹر 12 میںگرلز کالج کے پاس سے ایک 35سالہ خاتون کی جلی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر اورنگی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ ماڑی پورکی مسلم آباد کالونی میں 18 سالہ زرینہ بی بی دختر محمد خان کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔