مزید خبریں

نارتھ ناظم آباد میں سپر اسٹور میں آگ لگ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں سپر اسٹور میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھادی گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ کے ایک سپر اسٹور میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔فائر بریگیڈ کا ایک فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لیے پہنچا اورکچھ دیر کی جہد وجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے باعث سپر اسٹور کا بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔