مزید خبریں

جیکب آباد :قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اتحاد اہلسنّت کا احتجاج

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) اتحاد اہلسنّت کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ درگاہ عبدالنبی شاہ سے چیئر مین سید اعجاز علی شاہ ،مفتی ہدایت اللہ پہنور،سجاد شاہ ،شیر محمد سہتو،عبدالغفار قادری ،منظور احمد ،حافظ بشیر احمد،علی مردان کھوسو و دیگر کی قیادت میں کیا گیا، جس میں علماء کرام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کرتے ہوئے سویڈن حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ڈی سی چو ک پر دھرنے سے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے اظہار آزادی کے نام پر کبھی پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے تو کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی جو ناقابل برداشت ہے ۔