مزید خبریں

میرواہ گورچانی :سینئر صحافی اسماعیل خلجی کے چچا زاد بھائی شہزاد سلیم انتقال کر گئے

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) سینئر صحافی محمد اسماعیل خلجی کے چچا زاد بھائی شہزاد سلیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔سینئر صحافی محمد اسماعیل خلجی کے چچا زاد بھائی محمد شہزاد سلیم اورنگی ٹاؤن کراچی میں طویل علالت کے بعد 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ گزشتہ ایک برس سے کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا تھے اور کرن اسپتال کراچی میں زیر علاج تھے، گزشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہوئی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کو کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔