مزید خبریں

ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی قابل افسوس ہے،علماء مشائخ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کے علما و مشائخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ ناگزیر ہے، علما و مشائخ 27 رمضان المبارک سے ملک بھر میں نفاذ نظام مصطفی ﷺ کی تحریک چلائیں گے جبکہ سویڈن اور نیدرلینڈز کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن نذرِ آتش کرنے کا واقعہ شدید مذمت کرتے ہیں،سویڈن اور ہائی لینڈ کے بعد ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی دکھ اور تکلیف کا باعث ہے، سویڈن اور ہائی لینڈ، ڈنمارک کے مکروہ عزائم سے دنیا کا امن خطرے میں ہے،سویڈن اور نیدرلینڈز کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن کریم کی بے حرمتی سے عالم اسلام رنجیدہ ہے، دلخراش واقعات کی شدید مذمت اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالم کفر کے لیے جرات مندانہ موقف پیش کیاجائے۔اسلام امن اورسلامتی کادین ہے اورہم سب پر یہ فرض ہے کہ دیگرمذاہب کابھی احترام کریں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں قیام امن اور ترقی کیلیے بین المسالک و المذاہب ہم آہنگی ناگزیر ہے، ہمیں اپنے مسلک و مذہب کے ساتھ دیگر مسالک و مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ملک بھر کے علما و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹانے ملک بھر کے علما و مشائخ کے ویڈیو لنک پر نمائندہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، جس میں ویڈیو لنک پرپیر حاجی قدیر،پیر زادہ ایم امین، پیر زادہ محمداکرم رضابغدادی، پیر عبدالقادر جیلانی، پیر ارشدقمر، پیر غلام رسول اویسی، پیر محمود فرید الدین، پیرزادہ محمدامین قادری،پیر سید علی رضا گیلانی، پیر سید اظہر اقبال شاہ، پیر سید اسلم شاہ بخاری، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، پیر شہوارعثمانی، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، پیر حسنی مبارک، پیر عاصم مصطفی سہروردی، پیر فضل حق اویسی،پیر سید علی رضا شاہ گیلانی،ڈاکٹر طارق شریف زادہ،پیر اختر رسول قادری،شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں پیر سیدارشد حسین اشرفی،فقیر ملک شکیل قاسمی،علامہ پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری،پروفیسر ڈاکٹردلاور خان، پیر سید محمد خرم شاہ جیلانی،پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، صوفی سید مسرورہاشمی خانی، پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین، پروفیسر علامہ ڈاکٹر محمود عالم خرم آسی جہانگیری، علامہ خلیل نورانی، عبدا لوحید یونس،قاری محمد ادریس، مفتی حفیظ اللہ ہادیہ،مولانا سلمان بٹلہ و دیگر بھی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب میں صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تیسرا واقعہ ہے، جس کی مہذب معاشرے کی جانب سے مذمت کی جانی چاہییانہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لیے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی، اس واقعہ سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔واضح رہے کہ سویڈن اور نیدرلینڈز کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن نذرِ آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔