مزید خبریں

کندھکوٹ،گھرسے چوری ہونے والی موٹرسائیکل کی عدم بازیابی پر احتجاج

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ شہر کے ایک شوشل ورکر ڈاکٹر سریش بہوجوانی کی 08-10-2022کو گھر چوری ہوئی اور اسے واپس نہ کرنے کے خلاف ڈاکٹر سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن سے نامعلوم چور صوفی ڈاکٹر سریش آنند کے گھر میں گھس کر 23 تولے سونا اور نقدی لوٹ کر لے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری چوری کو چار ماہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کا کوئی واپسی نہیں ہوئی۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر احمد شیخ اور ایس ایچ او اے سیکشن گل محمد مہر صرف جھوٹی تسلی دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر سریش نے کہا کہ میں کئی بار ایس ایس پی صاحب کے دفتر جا چکا ہوں لیکن ایس ایس پی صاحب نے مجھے لالی پاپ دکھا کر ملنا بھی گوارا نہیں کیا اور ایس ایچ او گل محمد مہر نے فون اٹھانے کی زحمت بھی نہیں کی۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ میری چوری واپس کروائی جائے اور چوروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ضلعی انتظامیہ امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضلع کشمور میں امن و امان بحال کریں۔