مزید خبریں

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا‘ پی ٹی آ ئی

اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل 35 روپیہ مزید مہنگا ہو گیا،پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی سے عوام پریشان ہے۔اللہ اس قوم پر رحم کرے اور اس عذاب سے نجات دلائے۔قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسدقیصر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، پیٹرول کی قیمتوں میں 35 روپے بڑا اضافہ
عوام کے ساتھ کھلے عام دشمنی کا ثبوت ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہیاور دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہے، ایسے حالات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مریم صفدر گزشتہ روز کہہ رہی تھی اسحاق ڈار پر یقین رکھیں،وہ مریم کہاں گئی جو کہتی تھی ایک روپیہ اضافہ ہوتا ہے تو میاں صاحب کا دل خون کے آنسو روتا ہے،یہاں تو 35,35 روپے پٹرول، ڈیزل انتہائی مہنگا کردیا گیا،فرخ حبیب نے خدشہ ظاہر کیا کہ اطلاعات کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا،بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔جنرل سیکرٹری تحریک انصافسینٹرل پنجابحماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم پو چکی ہے۔اس لئے تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیا اب بہت زیادہ مہنگی پڑیں گی۔ یہ سب رجیم چینج کی بدولت پوا۔