مزید خبریں

کشمیر جرنلسٹس فورم کے لیے50 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنائیں گے، انہوں نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے لیے50 لاکھ روپے گرانٹ اور عمرے کے10 ٹکٹ اور وفات پاجانے والے اراکین کے خاندانوں کے لیے3، 3 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر جرنلسٹس فورم کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت ہمارا ایجنڈا ہے، عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری صحافیوں کے لیے راولپنڈی، اسلام آباد میں ہائوسنگ سوسائٹی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی شعبے سے مجھے ذاتی دلچسپی ہے، صحافیوں کے جملہ مسائل سے آگاہ ہوں۔ صحافی نامساعد حالات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمے داری بخوبی انجام دے رہے ہیں۔