مزید خبریں

وزیر خارجہ بلاول 2 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اتوار 29 جنوری کو دو روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔وہ دورے کے دوران روسی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ کی باضابطہ
ملاقات شیڈول ہے۔ اہم ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ پاک روس تعلقات کے تمام پہلوئوں پر غور کریں گے۔اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔