مزید خبریں

نواز شریف کا اہم ٹاسک لے کر رانا ثنا وطن پہنچ گئے

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نجی پرواز کے ذریعے لندن سے واپس وطن پہنچ گئے۔ رانا ثنااللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ 2 ہفتے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ مشاورت میں رہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کی سیاسی صورتِ حال اور پارٹی متحرک کرنے کے
لیے حکمت عملی بنائی گئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی پاکستان پہنچی تھیں۔