مزید خبریں

گوادر کو مارچ تک ایران ٹرانسمیشن لائن سے منسلک کر دیا جائیگا

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع مکران ڈویژن کے ساحلی ضلع گوادر کو امسال مارچ تک زیر تعمیر پاک ایران ٹرانسمیشن لائن سے منسلک کردیا جائے گا، جس کے بعد اسے ایران سے100 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس امر کا انکشاف ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایگزیکٹو انجینئر ظفر علی نے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمن قمبرانی سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے جی ڈی اے کے عہدیدار کو ایران ٹرانسمیشن لائن پر پیشرفت پر بتایا توقع ہے ایرانی سائیڈ ٹرانسمیشن لائن مارچ تک مکمل ہو جائے گی جبکہ بسیمہ پنجگور ٹرانسمیشن لائن پر کام جون تک مکمل ہو جائے گا۔ ایگزیکٹو انجینئر کے مطابق ایران کے علاقے پھالان اور پاکستان میں موجود جیوانی میں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ30 کلو میٹر لائن بھی بچھائی جائے گی۔