مزید خبریں

(ن) لیگی ر ہنما پرویزرشید کورونا وائرس کا شکار ‘ خود کوآئسولیٹ کرلیا

لاہور(صباح نیوز)رہنما مسلم لیگ ن سابق سینیٹر ووفاقی وزیر پرویزرشیدکروناوائرس کاشکار ہوگئے۔ پرویزرشید نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کوآئسولیٹ کرلیا۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے18نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کرونا وائرس سے متاثرہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار675کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے18ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.39 فیصد رہی۔