مزید خبریں

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ حکمرانوںکے دعوئوں کی قلعی کھول دی،ابوالخیر

 

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمزکی رپورٹ پاکستان کی معاشی صورتحال کی حقیقی عکاسی کررہی ہے اور حکمرانوں کے معاشی استحکام کے دعوؤں کی سراسر نفی کررہی ہے ،اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت تباہی کے قریب ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 5ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں، غیر ملکی کرنسی میں شدید قلت کے باعث کاروبار بند ہورہے ہیں، بندرگاہوں پرسیکڑوں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، اس رپورٹ نے پاکستانی حکمرانوں کے معیشت مستحکم ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے اور حقیقی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے،حکمرانوں کو چاہیے کہ اس صورتحال سے نکلنے کیلیے آئی ایم ایف کے قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے اس بوجھ کو خود برداشت کریں،اپنے خاندانوں اور سیاسی رفقاء کے بیرون ملک بینکوں میں جمع شدہ دولت واپس پاکستان لائیں،جن اشرافیہ کو ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے یاجو ٹیکس چوری کرتے ہیں ان سے پورا ٹیکس وصول کیا جائے۔