مزید خبریں

پاکستانی نژاد سکندررضا دبئی کیپیٹلز کے فائنل تک رسائی کے لیے پرامید

کراچی(اے پی پی)دبئی کیپیٹلزابوظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں فتح کی راہ پر واپس آنے کی کوشش کرے گی، کیپیٹلز نے ہفتے کو ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف بھرپور کھیل پیش کیا تاہم بدقسمتی سے وہ یہ میچ 12رنز سے ہارگئی۔ دبئی کیپیٹلز کے آل رائونڈر پاکستانی نڑاد سکندر رضا نے اپنے گزشتہ میچ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزرٹ وائپرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔ ٹام کرن اور ماتھیشا پتھیرانا نے اننگز کا اختتام بہت اچھی طرح کیا۔ ہمیں پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لئے 3میں سے 3یا کم از کم 2 میں فتح حاصل کرنا ہوگی۔